ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: جموں میں 6 لاکھ سے زائد ووٹر

ضلع جموں میں آٹھ مراحل پر محیط ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات میں زائد از 6 لاکھ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہیں۔

DDC elections
ڈی ڈی سی انتخابات
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 7:08 PM IST

ضلع جموں میں ڈی ڈی سی انتخابات میں 6 لاکھ 5 ہزار 7 سو 15 رائے دہندگان اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں سے مرد رائے دہندگان کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 1 سو 7 ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 6 سو 8 ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع جموں کے 14 انتخابی حلقوں کے لیے 1 ہزار 2 سو 63 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ الیکشن کمشنر نے انتخابات کے پیش نظر یونین ٹریٹری میں کووڈ پروٹوکال کے بھی موثر انتظامات کئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مہاجر کشمیری پنڈتوں کے لئے جموں اور اودھم پور میں خصوصی پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں تاکہ انہیں ووٹ ڈالنے میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے آٹھ مرحلوں پر محیط ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ہفتے کے روز ووٹنگ ہوگی جس کے لئے سیکورٹی سمیت تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.