ETV Bharat / state

کرکٹر سریش رینا نے نرواچن بھون جموں میں چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقات کی - Cricketer Suresh Raina Met JK Chief Electoral Off

کرکٹر سریش رینا نے جموں میں واقع نرواچن بھون میں جموں وکمشیر کے چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام نوجوانوں سے الیکشن میں حصہ لینے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ Cricketer Suresh Raina Met JK Chief Electoral Officer

Nirvachan Bhawan located in Jammu
cricketer-suresh-raina-met-chief-electoral-officer-jk-at-nirvachan-bhawan-jammu
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 11:31 AM IST

جموں: کرکٹر سریش رینا نے جمعہ کو جموں نرواچن بھون کے دورے کے دوران نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک میں ہونے والے آئندہ انتخابات کے لیے بطور ووٹر رجسٹر کریں۔ رینا اس وقت جموں میں منعقد ہونے والے لیجنڈز لیگ کرکٹ میچوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ جموں میں جمعہ کو چوتھے اور آخری میچ میں بھیلواڑہ کنگز کا مقابلہ رینا کی ٹیم اربن رائزرس حیدرآباد سے ہوا اور رینا کی ٹیم نے اربن رائزرس حیدرآباد کو شکست دی۔ کرکٹر سریش رینا نے نرواچن بھون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام نوجوانوں سے الیکشن میں حصہ لینے کی اپیل کرتا ہوں۔ وہ پہلے ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹر ہوں اور پھر اپنا ووٹ ڈالیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 دسمبر ہے۔ آپ اپنے ووٹ کے حق کے ذریعہ مستقبل کے لیڈروں کا انتخاب کر سکتے ہیں اور حقوق کی وکالت کر سکتے ہیں۔ ایک کرکٹر کے طور پر، میں سمجھتا ہوں کہ ایک کپتان کا ملک پر کتنا اثر ہوتا ہے۔ بطور ووٹر آپ کا کردار اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Police Encounter in Muzaffarnagar کرکٹر سریش رینا کے رشتے دار کا قاتل پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر کے تمام پارلیمانی اور اسمبلی حلقوں میں 1 جنوری 2024 کو اہلیت کی تاریخ کے طور پر فوٹو ووٹر لسٹوں کی خصوصی سمری نظر ثانی کو لازمی قرار دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری 2024 تک 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد 9 دسمبر تک نئے ووٹر رجسٹریشن کے لیے 'فارم نمبر 6' جمع کر کے ووٹر لسٹ میں اندراج کروا سکتے ہیں۔ جموں و کشمیر کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے رینا نے کہا کہ وہ جموں وکشمیر کی ہر بات کو اپنے دل و دماغ میں رکھتے ہیں۔ اس موقع پر رینا نے چیف الیکٹورل آفیسر، جموں و کشمیر، پانڈورنگ کے پول، کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.