ETV Bharat / state

مسافروں کے لیے 14دِنوں کا قرنطینہ لازمی

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 9:05 AM IST

جموں و کشمیر میں آنے والے تمام مسافروں کے لئے کووِڈ۔ 19 ٹیسٹ اور 14دِن کاانتظامی قرنطینہ میں رہنا لازمی قرار دیا گیاہے۔

آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ  اور 14دِن کا قرنطینہ مسافروں کیلئے لازمی

جموں و کشمیر حکومت نے براستہ سڑک ، ریل گاڑی اور ہوائی سفر کرنے والے تمام مسافروں سے کووڈ۔ 19 وبا کی روک تھام کے لئے لازمی احتیاطی تدابیر پر سختی سے کار بند رہنے کی اپیل کی ہے۔

انتظامیہ نے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005 اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لانے کا انتباہ دیا ہے۔۔

براستہ سڑک، ریل یا ہوائی جہاز کے ذریعے جموں وکشمیر یوٹی میں وارد ہونے والے تمام مسافروں اور واپس آنے والوں کے لئے کووِڈ۔ 19 ٹیسٹ اور 14دِن کاانتظامی قرنطین میں رہنا لازمی ہے۔

ٹیسٹ منفی ثابت ہونے پر ایسے اَفراد کو گھریلو قرنطینہ کے لیے رہنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ مثبت معاملہ سامنے آنے پر مریضوں کو علاج و معالجہ کے لئے کووڈ ہسپتال بھیج دیا جائے گا۔

تاہم یوٹی آنے والے مسافروں کے چند زُمرے 14دِن کے لازمی انتظامی قرنطین سے مستثنیٰ رہیں گے۔ ایسے اَفراد کے وارِد ہوتے ہی اُن سے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ کے لئے نمونے لینے کے بعد اُنہیں 14دن کے لئے گھریلو قرنطین کی اجازت دی جائے گی اور مثبت نتیجہ سامنے آنے پر اُنہیں بھی کووِڈہسپتال میں علاج کے لئے لایا جائے گا۔

مستثنیٰ زُمروں میں ایسی حاملہ خواتین جو حمل کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہوں ( جن کے پاس حاملہ ہونے کی ڈاکٹری سرٹیفکٹی موجود ہوں )، سرطان کے ایسے مریض جن کی کیمیو تھراپی ہو رہی ہو، جراحی کے بعد ہسپتال رخصت کئے گئے، دائمی مرض میں مبتلا بیمار، ڈائیلیسس مریض ( جن کے پاس ڈاکٹر کی جانب سے ڈائیلسس سرٹیفکیٹ موجود ہو) ، ایک سال سے کم عمر والے نومود بچوں کی مائیں، افرادی اہل خانہ کے بغیر تنہا سفر کرنے والے دس سے عمرکے بچے ، سرکاری ڈیوٹی پر مامور حکومت ہند کے ملازمین اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ، منفی سند کے ساتھ سفر کرانے والے مسافر جن کو یوٹی وارد ہونے سے 48 گھنٹے قبل آئی سی ایم آر کی منظور کردہ لیبارٹری یا ٹیسٹنگ سہولیت کی جانب سے اس نوعیت کی سند جاری کی گئی ہو۔

یوٹی میں اپنی ڈیوٹی پر واپس آنے والے فوج اورسی آر پی ایف کے جوان ٹیسٹنگ سے مستثنیٰ ہوں گے ۔

انہیں اپنے متعلقہ بٹالینوں اور یونٹوں کو وارِد ہوتے ہی بھیج دیا جائے گا۔

جموں وکشمیر یوٹی میں ریڈ زون ضلع سے نارنگی ضلع تک سفر کرنے والوں کو بھی کووِڈ ۔ 19 ٹسٹ کرنا لازمی ہوگا جس کے بعد انہیں 14دن کے انتظامی کورنٹین میں رکھا جائے گا۔ تاہم منفی نتیجہ سامنے آنے پر انہیں گھریلو قرنطین رہنے کی اجازت ہوگی اور مثبت ہونے کی صورت میں انہیں علاج و معالجہ کے لئے کووڈ ہسپتال بھیج دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.