آج بی جے پی رہنما اور پبلک رائٹس فاؤنڈیشن کی صدر مونیکا شرما نے انجینئر رشید کے خلاف گاندھی نگر پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی ہے۔
مونیکا شرما نے رشید کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ' جب ریاست میں دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے ہٹانے کی بات آتی ہے تب یہ رہنما اسے مہاراج ہری سنگھ کی جانب سے دیا گیا ایک حفاظت کا ذریعہ کہتے ہیں لیکن اس طرح سے ان کے خلاف نفرت انگیز بیان دینا ان کی فطرت بن گیا ہے۔
مونیکا شرما نے کہا کہ ' وہ جلد ہی انجینئر رشید سے اس بات کا بدلہ لیں گی۔