ETV Bharat / state

فاروق عبداللہ کے خلاف بجرنگ دل کا احتجاج

فاروق عبداللہ نے چند روز قبل ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں چین اور وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق تبصرہ کیا تھا۔

فاروق عبداللہ کے خلاف بجرنگ دل کا احتجاج
cvaفاروق عبداللہ کے خلاف بجرنگ دل کا احتجاج
author img

By

Published : Oct 14, 2020, 3:53 PM IST

Updated : Oct 14, 2020, 4:47 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے جموں علاقے میں آج بجرنگ دل کے کارکنان نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جانب سے دیے گئے حالیہ بیان کے خلاف نیشنل کانفرنس دفتر کے باہر احتجاج کیا۔

فاروق عبداللہ کے خلاف بجرنگ دل کا احتجاج

بڑی تعداد میں بجرنگ دل کے کارکنان نیشنل کانفرنس کے دفتر کے باہر جمع ہوئے۔ کارکنان نے نیشنل کانفرنس و پارٹی صدر فاروق عبداللہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا پتلہ بھی نذر آتش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: محبوبہ مفتی کی رہائی کے بعد پہلی میٹنگ

بتادیں کہ فاروق عبداللہ نے چند روز قبل ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے چین سے مدد مل سکتی ہے'۔ انہوں نے اس انٹرویو کے دوران وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے کبھی چین کے صدر کو کشمیر نہیں بلایا بلکہ وزیراعظم مودی نے شی جن پنگ کو گجرات اور چینئی کا دورہ کروایا اور جھولا بھی جھلایا، ان سب کے باوجود چینی صدر کو آرٹیکل 370 ہٹانا پسند نہیں آیا'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے'۔

Last Updated : Oct 14, 2020, 4:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.