ETV Bharat / state

yatris departure remains suspended :جموں سے یاتریوں کی کشمیر روانگی کا سلسلہ دوسرے روز بھی معطل - یاترا معطل یاتری جموں میں

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر سمیت خطہ چناب میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے جبکہ یاتریوں کو بھگوتی نگر جموں بیس کیمپ ہی روک دیا گیا ہے اور موسم بہتر اور یاترا بحال ہونے کے بعد ہی انہیں کشمیر روانہ ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

a
a
author img

By

Published : Jul 8, 2023, 1:23 PM IST

جموں: نامساعد موسمی صورتحال کے پیش نظر ہفتے کو دوسرے روز بھی جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کو کشمیر کے لئے روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ہفتے کو بھی یاتری بھگوتی نگر بیس کیمپ پر ہی رکے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے یاتریوں کے قافلے کو ہفتے کے روز بھی کشمیر روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ قبل ازیں جمعہ کو بھی بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کے قافلے کو کشمیر روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

ادھر، محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 9 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ 62 دنوں پر محیط یہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوئی تھی جو 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک قریب ایک لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا میں شیو لنگم کے درشن کیے ہیں۔ گزشتہ روز موسمی صورتحال کے پیش نظر یاترا کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا اور وسطی کشمیر کے بالتل اور جنوبی کشمیر کے پہلگام علاقوں سے پوترا گپھا جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ پہلگام کے ننہ وَن بیس کیمپ سمیت بالتل میں بھی یاتری موسم کی بہتری کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra Suspended خراب موسم کے باعث دوسرے دن بھی امرناتھ یاترا معطل

واضح رہے کہ جموں وکشمیر حکومت کی جانب سے یاترا کے لئے فقید المثال بند وبست کیے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے معقول انتظامات کے علاوہ یاتریوں کی سہولت آرام کے لیے جگہ جگہ لنگر قائم کیے گئے ہیں اور یاتری نواس سمیت مختلف عمارتوں کو بھی یاتریوں کے قیام کے لیے مہیا رکھا گیا ہے۔ یاتریوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکام کی ستائش کی ہے تاہم یاتریوں کا کہنا ہے کہ ’’بھکتوں کے لئے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں تاہم موسم کے آگے کسی کی نہیں چل سکتی۔‘‘

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.