ETV Bharat / state

Ravinder Raina On Property Tax پراپرٹی ٹیکس کے معاملے پر کل جماعتی اجلاس کا انعقاد ناگزیر، رویندر رینا

رویندر رینا نے پراپرٹی ٹیکس معاملے میں کہا کہ پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے پیچھے کون سی مجبوریاں ہیں ایل جی انتظامیہ کو اس حوالے سے تمام باتیں پبلک ڈومین میں رکھنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ہر ریاست اور یونین ٹریٹری میں پراپرٹی ٹیکس لاگو ہے اور یہاں پر اس کو لاگو کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 11, 2023, 5:18 PM IST

جموں: جموں وکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کے معاملے پر لیفٹیننٹ گورنر کو آل پارٹی میٹنگ بلانی چاہیے، جس میں سبھی سیاسی تنظیموں کے لیڈران، چیمبر آف کامرس، تاجر برادری اور بار ایسو سی ایشن کو دعوت دی جانی چاہئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پروپرٹی ٹیکس کے معاملے پر لوگوں میں خدشات پائے جارہے ہیں، جس کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے اور یہ کہ سرکاری مشینری کو بھی اس حوالے سے عوام میں بیداری مہم چلانی چاہئے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ پراپرٹی ٹیکس کے معاملے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو لوگوں کے خدشات دور کرنے چاہئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2012میں عمر عبداللہ کی سرکار نے کابینہ میں پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے حوالے سے میٹنگ طلب کی جبکہ سال 2017میں محبوبہ مفتی کی سربراہی میں حکومت نے اسمبلی میں بل بھی پاس کی۔ رویندر رینا کا مزید کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے پیچھے کون سی مجبوریاں ہیں ایل جی انتظامیہ کو اس حوالے سے سبھی باتیں پبلک ڈومین میں رکھنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی ہر ریاست اور یونین ٹریٹری میں جائیداد ٹیکس لاگو ہے اور یہاں پر اس کو لاگو کرنا کوئی نئی بات نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ شہروں کی ترقی کی خاطر پراپرٹی ٹیکس کا اطلاق ناگزیر تھا ۔ بی جے پی یوٹی صدر نے کہاکہ جیسا کہ ایل جی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایک ہزار سیکوئر فٹ مکان پر یہ ٹیکس لاگو نہیں یعنی شہری علاقوں میں چالیس فیصد آبادی کو اس ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہروں میں تعمیر وترقی کے حوالے سے ایل جی منوج سنہا کی مداخلت کے بعد ہی نیتی آیوگ فنڈس واگزار کررہا ہے لہذا پراپرٹی ٹیکس سے جو پیسے جمع ہونگے اُن کو شہروں کی ترقی کی خاطر ہی خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ پیسے دہلی نہیں جائیں بلکہ میونسپل کمیٹیوں اور میونسپل کارپوریشنز ان پیسوں کو تعمیر وترقی کے کاموں پر خرچ کریں گے۔ رویندر رینا نے کہاکہ ایل جی منوج سنہا کو اس حوالے سے عوام کے سامنے آکر خدشات دور کرنے چاہئے اور اس معاملے کو پبلک ڈومین میں رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ میری رائے ہے کہ ایل جی منوج سنہا جائیداد ٹیکس پر آل پارٹی میٹنگ طلب کرئے اور اس میٹنگ میں سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ بار ایسو سی ایشن ، چمبر آف کامرس اور تاجر برادری سے وابستہ نمائندوں کو مدعو کیا جانا چاہئے تاکہ سبھی خدشات کو دور کیا جاسکے۔

ایپ ٹیک کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ جموں وکشمیر یوٹی کے نوجوان اس کمپنی سے بدل ہو گئے ہیں کیونکہ جس طرح سے سب انسپکٹر اور فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات کے پیپر لیک کئے گئے امیدواروں میں ڈر کا ماحول ہے کئی دوبارہ ایسا نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ امیدوار اس وقت احتجاج پر ہیں اور ہم بھی اس بات کے قائل ہے کہ بھرتی میں ایمانداری سے کام لیا جانا چاہئے۔رویندر رینا نے کہاکہ جے کے ایس ایس بی کے چیرمین راجیش شرما نے گزشتہ روز ہی پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ امتحانات ایمانداری سے لئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے دل میں جو پریشانی ہے اُس کو دو ر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ چوری، جعلسازی کرنے والے آفیسران کو گھسیٹ گھسیٹ کر جیلوں میں بند کیاجانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:All Party Meeting جموں میں آل پارٹی میٹنگ شروع

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.