ETV Bharat / state

PDP Media Coordinator Arrested: ہوائی فائرنگ کے الزام میں پی ڈی پی لیڈر گرفتار - پی ڈی پی لیڈر پرویز وفا گرفتار

بینک ملازمین کی جانب سے قرض کی رقم واپس کرنے کی بات پر پی ڈی پی لیڈر پرویز وفا آگ بگولہ ہوگئے اور اپنی لائسنس یافتہ بندوق سے ہوائی فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر دیا۔ PDP media coordinator Arrested in Jammu

PDP media coordinator Arrested : ہوائی فائرنگ کے الزام میں پی ڈی پی لیڈر گرفتار

author img

By

Published : Jul 19, 2022, 7:43 PM IST

جموں: جموں کے کنجونی علاقے میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے میڈیا کوآرڈینٹر پرویز وفا کو پولیس نے اُس وقت حراست میں لے لیا جب انہوں نے مبینہ طور جموں و کشمیر گرامین بینک ملازمین کی ایک ٹیم کی جانب سے قرض کی قسط کا مطالبہ کرنے پر اپنی لائسنس یافتہ پستول سے ہوائی فائرنگ کہ۔ PDP media coordinator Parvaiz Wafa Arrested فائرنگ کے سبب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم جموں پولیس نے پی ڈی پی میڈیا کوآرڈینیٹر پرویز وفا کو حراست میں لے لیا۔

ہوائی فائرنگ کے الزام میں پی ڈی پی لیڈر گرفتار

ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی پی لیڈر نے گرامین بینک سے قرض حاصل کیا جس کے بعد وہ قرض کی رقم ادا کرنے سے قاصر رہے۔ گرامین بینک ملازمین نے متعدد بار قرض کی رقم بینک میں جمع کرنے کی ہدایت دی تاہم انہوں نے رقم واپس نہیں کی۔ Aerial Firing by PDP Media Coordinator Parvaiz Wafa Arrested معلوم ہوا ہے کہ منگل کے روز گرامین بینک کے ملازمین قرض کی رقم حاصل کرنے کے لیے پرویز وفا کے گھر پہنچے اور ان سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران دوران تلخ کلامی اور بعد ازاں ہاتھا پائی کی نوبت آ پہنچی اور پی ڈی پی لیڈر نے ہوائی فائرنگ کردی جس وجہ سے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا۔ Parvaiz Wafa Arrested پولیس ذرائع کے مطابق ہوا میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور پانچ افراد کو حراست میں لیکر معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.