ETV Bharat / state

جموں ایئر پورٹ پر مسافروں کے انتظامات کا جائزہ - محکموں کی جانب سے ادا کئے گئے رول کو سراہا۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے مسافروں کی بہتر طریقے سے واپسی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف محکموں کی جانب سے کیے جانے والے کاموں کی ستائش کی۔

مشیر خان نے جموں  ایئر پورٹ پر مسافروں کے انتظامات کا جائزہ لیا

author img

By

Published : May 30, 2020, 1:23 PM IST

لفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج جموں ہوائی اڈے پر یو ٹی آنے والے اور یو ٹی سے باہر جانے والے مسافروں کی رجسٹریشن اور سکریننگ کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔

واضح رہے جموں ہوائی اڈے پر کووڈ 19 لاک ڈاؤن قواعد و ضوابط میں نرمی کے بعد ہوائی اڈے پر پروازوں کا آنا جانا شروع ہو چکا ہے۔

مشیر خان نے سکریننگ اور دیگر فیسلی ٹیشن ٹیموں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے اُن سے مسافروں کی ٹیسٹنگ اور اُن کو کورنٹین میں رکھنے کے عمل سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔

انہیں بتایا گیا کہ ہوائی اڈے پر تمام کووڈ 19 پروٹوکول اور صحت حکام کی جانب سے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر پوری طرح عمل کیا جا رہا ہے اور جموں ہوائی اڈے پر اترنے والے مسافروں کو کووڈ 19 کیلئے ٹیسٹ سے پہلے ادارہ جاتی کورنٹین میں رکھا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت کے افسران نے مشیر کو بتایا کہ ٹیسٹ کے نمونے ٹیسٹنگ کیلئے بھیجے جا رہے ہیں اور جن مسافروں کا ٹیسٹ منفی ثابت ہوتا ہے انہیں گھر بھیج دیا جاتا ہے اور مثبت ٹیسٹ والے مسافروں کو نامزد کووڈ 19 ہسپتالوں کیلئے بغرض علاج و معالجہ بھیج دیا جاتا ہے ۔

اس دوران انہیں بتایا گیا کہ یو ٹی آنے والے مسافروں کیلئے انتظامیہ عکامتی سہولت کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ سہولت بھی فراہم کر رہی ہے ۔

مشیر کو مزید بتایا گیا کہ ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد مسافروں کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سے مرتب کئے گئے فارم میں اپنے قواعد لازمی طور درج کرنے ہیں۔

اس کے بعد ہوائی اڈے پر قائم کئے گئے کیوسکس میں کووڈ 19 ٹیسٹ کیلئے اُن کے نمونے لئے جاتے ہیں ۔

مشیر خان نے ہوائی اڈے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ۔ ائیر پورٹ سیکورٹی کے انچارج کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ ہوائی اڈے پر تعینات سی آئی ایس ایف عملہ مسافروں کی شناخت کرکے اُن کی تلاشی وغیرہ بھی لیتا ہے ۔ مشیر خان نے صحت، ٹرانسپورٹ، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے رول کو سراہا جو ہوائی اڈے پرمسافروں کی احسن طور آمدو رفت کیلئے ائیر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور سی آئی ایس ایف کے ساتھ قریبی تال میل قائم کر کے کام کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مختلف محکموں کے عملے کی جانب سے کووڈ 19 بحران کے دوران پیش کی جا رہی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے لاک ڈاؤن مدت کے دوران عوام کو تعاون پیش کرنے کیلئے شکریہ کا اظہار کیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.