کوٹہ سے 369 طلبا کو جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھیجا گیا۔
کٹھوعہ کے ڈی سی او پی بھگت نے بتایا کہ کوٹہ میں جموں و کشمیر کے طلبا کو لینے کے لیے 15 بسیں گئیں ہوئی تھی۔آج وہ آئے ہیں، جن میں 369 طلبا کو ہم واپس لائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو طلبا 14 دنوں کا کورنٹائن مکمل کرلیا ہے انہیں ان کے گھر روانہ کردیا گیا ہے۔لداخ کے 6 طلبا کو بھی ان طلبا کے ساتھ روانہ کیا گیا ہے۔