ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 200 پروفیسرز کی ترقی کے احکامات صادر - promotion

محکمہ تعلیم نے 200 ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرز کو ترقی دینے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

education dept
جموں و کشمیر: 200پروفیسر صاحبان کی ترقی کے احکامات صادر
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 5:41 PM IST

محکمہ تعلیم نے جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ ڈگری کالجز میں کام کر رہے 200 ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرز کو ترقی دینے کے احکامات صادر کیے۔

محکمہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے 54 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو انچارج پرنسپلز جبکہ 30 اسسٹنٹ پروفیسرز کو اکیڈمک گریڈ پے 7000 میں ترقی دینے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

اس کے علاوہ 109 اسسٹنٹ پروفیسرز کو اے گریڈ 8 ہزار میں ترقی دی گئی جبکہ 54 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو ترقی دینے سے اب تمام 148 گورنمنٹ ڈگری کالجز میں الگ سے پرنسپل تعینات ہوں گے۔

education dept
جموں و کشمیر: 200پروفیسر صاحبان کی ترقی کے احکامات صادر

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسرز کو اعلیٰ گریڈ سے نوازنا اُن کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا کیا گیا ہے۔

سیکریٹری اعلیٰ تعلیم طلعت پرویز روح اللہ نے ترقی پانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ کووڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران بھی ای کلاسز کے ذریعے طلباء تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے اساتذہ پر جموں و کشمیر کے تعلیمی معیار میں مزید بہتری لانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.