بڈگام:جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے ڈی سی ایس ایف حامد نے یک روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پوسٹ آفس، سرینگر پوسٹل ڈویژن، جموں و کشمیر پوسٹل سرکل جاوید احمد حاجی کی موجود تھے۔ اپنے خطاب کے دوران ڈپٹی کمشنر بڈگام نے ضلع کے دستکاروں اور MSMEs کو ضلع انتظامیہ بڈگام کی طرف سے مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد قومی اور بین الاقوامی سطح پر دستکاروں اور صارفین کے درمیان خلا کو پر کرنا ہے۔ مارکیٹ کے براہ راست روابط مقامی کاریگروں کے لئے بہت زیادہ آمدنی کے وسائل کھولیں گے اور ہمارے ہینڈلوم اور دستکاری دونوں کو فروغ دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ون اسٹاپ حل کاریگروں کی تمام برآمدی ضروریات کو پورا کرے گا اور نہ صرف بھارت بلکہ بیرون ملک بھی اپنی مصنوعات کو براہ راست صارفین کو فروخت کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔پوسٹ آفس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ نے اجتماع کو عالمی برآمدات کے ذریعے کاروبار کو بڑھانے میں DNKs کے ذریعے پوسٹ آفسز کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈاک گھر نریت مرکز محکمہ ڈاک کی طرف سے اٹھایا گیا ایک اقدام ہے جو MSME برآمد کنندگان کے لیے سنگل ونڈو کاؤنٹر کے طور پر کام کرتا ہے جو ڈاک گھر نریت کے آفیشل پورٹل پر خود کو رجسٹر کرکے پوری دنیا میں اپنی مصنوعات کی بکنگ اور ترسیل کا خیال رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Apni Party Cricket Tournament : اپنی پارٹی کے زیر اہتمام کرکٹ لیگ کا اہتمام
ڈاگ گھر نریت مرکز کی اس ویب سائٹ www.dnk.cept.gov.in پر رجسٹر کر کے اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ مصنوعات کی برآمد کے لیے درکار دستاویزات، کسٹم کلیئرنس، پارسل کا پتہ وغیرہ اب پوسٹ آفس جانے کے بغیر آن لائن کیا جا سکتا ہے۔