ETV Bharat / state

Wild Animal Kills Boy جنگلی جانور کے حملے میں بچے کی موت - سرحدی علاقہ اوڑی

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے دنی سیداں بیک مولی ناگ علاقے میں سات سال کا ایک بچہ جنگلی جانور کے حملے میں ہلاک ہوگیا ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔لوگوں نے محکمہ جنگلات کے خلاف احتجاج کیا ۔Wild Animal Kills Boy

جنگلی جانور کے حملے میں بچہ ہلاک
جنگلی جانور کے حملے میں بچہ ہلاک
author img

By

Published : Sep 23, 2022, 12:23 PM IST

بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی کے دنی سیداں بیک مولی ناگ علاقے میں سات سال کا ایک بچہ جنگلی جانور کے حملے میں ہلاک ہوگیا ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔لوگوں نے محکمہ جنگلات کے خلاف احتجاج کیا ۔Wild Animal Kills Boy In Uri in Jammu and kashmir

جنگلی جانور کے حملے میں بچہ ہلاک

موصولہ اطلاع کے مطابق یہ بچہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا اسی وقت ایک جنگلی جانور آیا اور بچے کو کھینچتے ہوئے جنگل کی طرف لے کر چلا گیا ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔مقامی باشندوں نے بچے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ جانور کو پکڑ نہیں سکے۔ اس کے بعد محکمہ جنگلات اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کے ساتھ جنگل میں بچے کی تلاش شروع کر دی۔ چند گھنٹوں کے بعد اس کمسن بچے کی لاش جنگل میں سے برآمد کی گئی۔

مرنے والے بچے کی شناخت علی حسین ولد عباس حسین کے طور پر ہوئی ہے ۔وہ دنی سیداں کا رہنے والا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kerala Bandh پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے آج کیرالہ بند کا اعلان

اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ جنگلات کے ایک افسر سے فون پر بات کی تو انہوں نے بتایاکہ یہ جنگلی علاقہ ہے۔جنگل کے قریب گاوں واقع ہونے کی وجہ سے جنگلی جانوروں کا ادھر آنا عام بات ہے ۔جنگلی جانور کھانے کی تلاش میں گاوں کی طرف آجاتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم جنگل میں گشت کررہی ہے۔جانور کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل اسی علاقے میں جنگلی جانور کے حملے میں نابالغہ کی موت ہوگئی تھی۔Wild Animal Kills Boy In Uri in Jammu and kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.