ETV Bharat / state

Ayush Health And Wellness Center اعظم آباد میں قائم ایوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر پر تالا کیوں؟ - جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی

جموں کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کی پنچایت اعظم آباد میں قائم ایوشمان بھارت کے زیر اہتمام ایوش ہلتھ اینڈ ویلنس سینٹر کے خستہ حال اور ناقص انتظامات کے سبب مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔

اعظم آباد میں قائم ایوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر پر تالا کیوں ؟

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 2:06 PM IST

Updated : Oct 5, 2023, 4:00 PM IST

اعظم آباد میں قائم ایوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر پر تالا کیوں؟

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کی پنچائیت اعظم آباد میں قائم ایوشمان بھارت کے زیر اہتمام ایوش ہلتھ اینڈ ویلنس سینٹر کے خستہ حالی اور غیرمعیاری انتظامات کے سبب عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وہیں مقامی لوگوں کے مطابق پنچایت اعظم آباد میں قائم ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر آئے روز بند ہوتا ہے اور سنٹر میں تعینات ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے عام لوگوں کو سخت پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

اس حوالے سے سماجی کارکن ریاض آتش اور سماجی کارکن پیر زادہ بلال احمد مخدومی و دیگر مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی عرصہ قبل کافی جدوجہد کے بعد اس سینٹر کو علاقہ میں لایا گیا تھا تاکہ اس سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچ نہیں رہا ہے۔ کبھی کبھار سینٹر کھلا ہوتا ہے۔ سینٹر کھلنے کے باوجود وہاں ڈاکٹر موجود نہیں ہوتے ہیں۔ اکثر و بیشتر سینٹر بند رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Swachhta Pakhwada گاندربل میں سوچھتا پکھواڑا کے تحت چار ہزار مقامات پر صفائی مہم کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایوشمان بھارت کے زیر اہتمام ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر میں غریب لوگوں کے لیے سرکار کی جانب سے مفت ادویات دی جاتی ہیں تاکہ عوام اس سے استفادہ کرسکیں۔ تاہم یہ ادویات لوگوں تک نہیں پہنچ پاتی جس سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ یہاں تعینات ڈاکٹر اور انتظامیہ کی ساز باز سے سب کچھ درہم برہم ہورہا ہے جس کے سبب اکثر لاکھوں روپے کی ادویات زید المیاد ہو جاتی ہیں لیکن باوجود اس کے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Last Updated : Oct 5, 2023, 4:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.