ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں وکست بھارت سنکلپ یاترا مہم کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ترال محمد اشرف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقعے پر مقررین نے وکست بھارت سنکلپ یاترا آؤٹ ریچ کی اہمیت کے بارے میں بات کی، جب کہ مختلف محکموں کے افسران نے فلاحی سکیموں کے فوائد کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔
پروگرام کے دوران اسکولی بچوں نے کئی ثقافتی پروگرامز پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ افسران نے شاندار کارکردگی پر بچوں کی سراہنا کی اور ان کو انعامات سے نوازا۔ جب کہ رسوئی گیس سے متعلق بھی جانکاری پروگرام منعقد کیے گئے جسے دودھ مرگ کے لوگوں نے سراہا۔ پروگرام کے دوران کشمیر کی تہزیب کے بارے میں بات کی گئی اور کلچرل پروگرام بھی منعقد کیے۔ لوگوں نے بھارت سنکلپ پروگراموں کو فائده مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو بڑی حد تک راحت ملی۔
یہ بھی پرھیں: جموں میں ہائی کورٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری
ای ٹی وی بھارت کےساتھ بات کرتے ہوئے بی ڈی او محمد اشرف نے بتایا کہ بھارت وکست یاترا کا مقصد لوگوں تک پہنچنا، بیداری پیدا کرنا اور صفائی ستھرائی کی سہولیات، ضروری مالی خدمات، بجلی کے کنکشن، ایل پی جی سلنڈر تک رسائی، غریبوں کے لیے رہائش، خوراک کے تحفظ، مناسب غذائیت، معتبر حفظانِ صحت، پینے کے صاف پانی وغیرہ جیسی فلاحی اسکیموں کے فوائد پہنچانا ہے۔ یاترا کے دوران تفصیلی تصدیق کے ذریعے امکانی مستفیدین کا اندراج کیا جائے گا۔