یہ عرس فقیر بزرگ کے یوم وصال کے طور پر ہر برس منایا جاتا ہے۔
وادی کشمیر کے دور دراز علاقوں اور بارہمولہ کے گرد و نواح سے عقیدت مند کثیر تعداد میں اس عرس پاک میں شمولیت کرتے ہیں۔
بزرگ کے آستانہ عالیہ پر شب خوانی کی گئی اور رات بھر درود و اذکار، ختمات المعضمات سمیت خاص دعاؤں کے ساتھ ساتھ مرحوم کے تئیں عقیدت کا اظہار کیا گیا۔ دو روزہ عرس کے دوران لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔
مقامی عقیدت مند عقیدے کے طور پر چاول، سبزیاں اور گوشت و دیگر ضروری اشیاء خود لاکر جمع کر کے لنگر کا اہتمام کرتے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ حضرت سید مالک بخاری صاحب کا عرس پاک گذشتہ پانچ سو برسوں سے منایا جاتا ہے۔
بزرگ فقیر روحانی طاقت رکھتے تھے اور عقیدت مند ان کے وسیلے سے مستفیض ہوتے ہیں۔