ETV Bharat / state

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کےعرس پاک کی مناسبت سے 'ایام متبرکہ' جاری

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے عرس پاک کی مناسبت سے اسلامی کیلینڈر کے مطابق یکم ربیع الثانی سے 'ایام متبرکہ' شروع ہوجاتے ہیں جو کہ 11 روز تک جاری رہتے ہیں۔ ان ایام کے دوران ہر رور نماز عصر سے نماز مغرب تک خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

شیخ عبدالقادر جیلانی (رح) کےعرس پاک کی مناسبت سے ایام متبرک جاری

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 1:59 PM IST

سالانہ عرس مبارک شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے سلسلے میں ایام متبرکہ جاری ہے۔ آستان عالیہ خانیار سرینگر، امیر کدل سرائے بالا اور آثار شریف صورہ آنچار میں عقیدت مند حاضری دیکر فیض و برکات حاصل کر رہے ہیں۔

شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے عرس پاک کی مناسبت سے اسلامی کیلینڈر کے مطابق یکم ربیع الثانی سے ایام متبرکہ شروع ہوجاتے ہیں جو کہ 11 روز تک جاری رہتے ہیں۔ ان متبرکہ ایام کے دوران ہر رور نماز عصر سے نماز مغرب تک خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

امسال آسان عالیہ خانیار میں خصوصی تقریبات کا اہتمام صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک کیا جاتا ہے جبکہ مغرب سے نماز عشاء تک صورہ آستان عالیہ میں خاص تقریبات منعقد ہوتی ہے۔

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ سے منسوب سب سے بڑی تقریب رواں ماہ کی 27 تاریخ بروز جمعہ کو آستان عالیہ خانیار میں منقعد کی جارہی ہے۔ وقف بورڈ کے مطابق کووڈ 19 کے چلتے عرس کی تقریبات میں ماہرین کی جانب سے وضع کرنا رہنما خطوط پر عمل کیا جارہا ہے۔

آسان عالیہ کے منتظمین کی طرف سے زائرین سے بار بار تلقین کی جارہی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کرتے ہوئے سماجی دور کا بھی خاص پاس و لحاظ رکھے۔

ادھر سرینگر میونسپل کارپوریشن نے تینوں آستان عالیہ کے لیے خصوصی سینیٹائزیشن مہم چلائی جا رہی ہے جس کے لیے مختلف ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے جو کہ آستان عالیہ خانیار، سرائے بالا سرینگر اور آستان عالیہ صورہ آنچار میں دن بھر ڈیوٹی انجام دیتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.