کشمیر میں اکثر لوگ محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نظر آتے ہیں تاہم بانڈی پورہ میں عوام محکمہ بجلی کی خوب ستائش کر رہے ہیں۔
بجلی سپلائی میں بہتری کی وجہ سے بانڈی پورہ کے لوگ محکمہ بجلی سے کافی خوش ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں سے وہ بجلی کی انکھ مچولی سے پریشان تھے لیکن محکمہ برقی کی قابل ستائش کارکردگی کی وجہ سے ان کے گھروں میں 18 سے لیکر 22 گھنٹوں تک بجلی رہتی ہیں۔
کاروباری طبقے سے وابستہ افراد بھی بجلی کی سپلائی کو لیکر کافی مطمیئن نظر آرہے ہیں۔ تجارت پیشہ افراد کا کہنا ہے 'بجلی کی بہتر سپلائی کی وجہ سے ان کے کاروبار میں بہتری آئی ہے۔
محکمہ برقی کے مطابق پوتشے علاقہ میں بجلی کا گرڈ اسٹیشن گیارہ برسوں کے بعد مکمل ہوا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی سپلائی میں بہتری آئی ہے۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ 'میٹر والے علاقوں میں مسلسل 22 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ نان میٹر والے علاقوں میں 18 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے'۔
ایگزکیٹو انجینئر پی ڈی ڈی غلام قادر ڈار کا کہنا ہے کہ ضلح میں لوگوں کو بجلی کے حوالے سے کافی شکایت رہتی تھی تاہم پتوشے میں قائم گرڈ اسٹیشن شروع ہونے سے صارفین کو بجلی کی انکھ مچولی سے نجات مل گی۔ گرڈ اسٹیشن 50 میگاواٹ بجلی فراہم کرتا ہے جس سے ضلح کے چالیس گاؤں بجلی سپلائی سے مستفید ہوتے ہیں۔