تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لدھو کراسنگ پر آج صبح سکوٹی پر سوار دو افراد کی تلاشی لی جن کے قبضے سے چھ لاکھ روپے نقدی اور کچھ قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا ہے۔
اونتی پورہ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دونوں ممنوعہ تنظیم البدر کے ساتھ تعلق رکھتے تھے اور عسکریت پسندوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے اور ان کو پناہ دینے میں ملوث تھے۔
دونوں معاونین کی شناخت ڈاڈسرہ ترال کے مشتاق احمد میر اور گڈھی کھل اونتی پورہ کے رئیس احمد کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے باضابطہ ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔