ETV Bharat / state

' بی جے پی رہنما کی ہلاکت میں لشکر طیبہ کا ہاتھ' - انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وجے کمار

آئی جی پی وجے کمار نے کہا کہ وسیم باری کی حفاظت کے لیے تعینات تمام 10 ذاتی سکیورٹی افسران (پی ایس او) کو ملازمت سے برخاست اور ساتھ ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

' بی جے پی رہنما کی ہلاکت میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ملوث'

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 12:03 PM IST

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وجے کمار کا کہنا ہے کہ بانڈی پورہ میں بی جے پی رہنما وسیم باری کی ہلاکت میں شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ملوث ہیں۔

' بی جے پی رہنما کی ہلاکت میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ملوث'

آئی جی پی کشمیر نے آج ڈی آئی جی شمالی کشمیر اور ایس ایس پی بانڈی پورہ کے ہمراہ جائے واردات کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پولیس اسٹیشن کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جو ہلاک شدہ بی جے پی رہنما کے گھر کے بالکل مخالف ہے۔

وجے کمار نے کہا کہ وسیم باری کی حفاظت کے لیے تعینات تمام 10 ذاتی سکیورٹی افسران (پی ایس او) کو ملازمت سے برخاست اور ساتھ ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آئی جی پی نے کہا کہ' ہم نے فوج اور سی آر پی ایف افسران کی موجودگی میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ہے۔ یہ حملہ لشکر طیبہ کے دو مقامی عسکریت پسندوں نے انجام دیا ہے۔ ایک مقامی ہے جس کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے اور دوسرا غیر ملکی ہے۔ مقامی عسکریت پسند عابد نے تینوں پر قریب سے ایک پستول سے فائرنگ کی جبکہ دوسرا اس کی رہنمائی کررہا تھا۔”

یہ بھی پڑھیں

بانڈی پورہ میں بی جے پی رہنما کی ہلاکت سے متعلق پولیس کا بیان

بی جے پی رہنما کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی

وجے کمار نے بتایا کہ ان تینوں افراد کے سر میں زخم آئے اور انہوں نے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا تھا۔ ہم جلد ہی دونوں عسکریت پسندوں کا سراغ لگائیں گے اور ان کو ہلاک کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی کیونکہ بی جے پی رہنما اس وقت کے تمام پی ایس اوز سمیت اپنے گھر واپس آئے تھے۔ آئی جی پی کہا کہ ' وسیم باری کے گھر میں داخل ہونے کے بعد ان کے پی ایس او اپنے کمرے میں چلے گئے تھے اور باری اپنی دکان پر گئے تھے جہاں ان کے والد اور بھائی بھی موجود تھے۔'

انہوں نے کہا کہ' ہلاک شدہ بی جے پی رہنما کے تمام دس پی ایس او کو ان کی خدمات سے برخاست کردیا گیا ہے اور انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.