جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ڈسٹرکٹ کمپلیکس رامبن میں کووڈ 19 کی جانچ کے لیے نمونے اکٹھا کرنے کی سہولیات باضابطہ شروع کی گئیں۔
اس دوران تقریبا 200 ملازمین کے نمونے حاصل کیے گئے جس کی وجہ سے ملازمین نے راحت کی سانس لی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن ناظم زنی خان نے کہا کہ عالمی وبا بیماری کورونا وائرس پر مکمل قابو پانے کیلئے واحد یہ ہی طریقہ ہے.
انہوں نے ملازمین کے علاوہ عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور اپنے نمونے دینے کیلئے اگے آکر انتظار کو تعاون دیں تاکہ اس بیماری کو جڑھ سے ختم کیا جاسکے۔
ناظم زنی خان نے کہا کہ سرکاری گائیڈ لاینز کے مطابق اب مثبت مریضوں کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ضلع کمپلیکس میں تین ملازم کورونا مثبت آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ اس بیماری سے مزید دیگر ملازمین مبتلا نہ ہو سکے۔
ضلع میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات کی تعداد 661 ہوگئی ہے جبکہ 640 صحیتیاب ہوچکے ہیں اور دیگر 21 کا ضلع میں قائم کووڈ ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔