پولیس کے مطابق برانچ جموں اور پولیس اسٹیشن چھنی ہمت کی ایک پولیس پارٹی نے مشترکہ طور پر شمشان گھاٹ چھنی کے نزدیک ایک ناکہ لگاکر ایک شخص کے قبضے سے گانجے کے 3.75 کلو گرام کے تین پیکٹ بر آمد کیے۔
گرفتار شدہ شخص کی شناخت دھرما بیہرا ولد مہاراگی بیہرا ساکن گورداس پور ضلع نیائے گڑھ اڈیشہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر نمبر 75/2019 پولیس اسٹیشن چھنی ہمت میں درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔
دریں اثنا جموں پولیس نے آپریشن سنجیونی کے تحت ہی فیصل منہاس ولد سجاد منہاس ساکن گجر نگر کو نیل ٹاپ ہوٹل گجر نگر سے 5 گرام ہیروئن برآمد کیا تھا۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 36/2019 پولیس اسٹیشن پیر مٹھا میں درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔