برہم ٹرک ڈرائیورز نے الزام عائد کیا کہ 'قومی شاہراہ پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار ڈرائیورز سے پیسے لیکر ٹنل(سرنگ) پار کرواتے ہے، انہوں نے کہا جو ڈرائیور پیسے نہیں دے پاتے انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔
ادھر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ایک افسر نے ڈرائیورز کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ موسمی حالات کے مطابق ہی گاڑیوں کو ٹنل(سرنگ) عبور کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا ڈرئیورز کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہے۔
واضح رہے خراب موسم کی وجہ سے قومی شاہراہ کئی روز سے بند ہے جس کی وجہ سے وادی میں غذائی اجناس کی قلت پیدا ہوچکی ہے، وہیں درماندہ ڈرائیورز کو اشیائے خوردنی مہنگے داموں مل رہی ہیں جس کی وجہ سے یہ شدید مشکلات سے دو چار ہے۔