ETV Bharat / state

Training Cum Orientation Programme in Budgam بڈگام کے شیخ العالم ہال میں ٹریننگ کم اورینٹیشن پروگرام - ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پلان

بڈگام ضلع کے شیخ العاعلم ہال میں ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پلان کے تحت ٹریننگ کم اورینٹیشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے جوش خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور معیاری فصل کی پیدوار سے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے۔

بڈگام کے شیخ العالم ہال میں ٹریننگ کم اورینٹیشن پروگرام

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 12:24 PM IST

بڈگام کے شیخ العالم ہال میں ٹریننگ کم اورینٹیشن پروگرام

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے شیخ العاعلم ہال میں ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پلان کے تحت ٹریننگ کم اورینٹیشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے جوش خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور معیاری فصل کی پیدوار سے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے۔ بڈگام ضلع کے ڈی سی ایس ایف حامد نے کہا کہ زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں سے متعلق تمام اسکیمیوں کو عام لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سے بھی بڑی بات یہ ہے کہ لوگوں کو اس سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسکیم کے فوائد ضلع بھر کے تمام مستحق کسانوں تک پہنچنے چاہئیں۔ نئے ابھرتے ہوئے کسانوں کو تربیت فراہم کرنا ضلع انتظامیہ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈی سی نے مزید کہاکہ ہمیں پائیدار نقطہ نظر کے ساتھ زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پائیدار زراعت کسانوں کو اختراعی ہونے میں مدد دیتی ہے۔ پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ ری سائیکلنگ کے طریقوں کو بھی استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔نوڈل افسران کو بلاک سطح پر مجموعی تال میل اور کسانوں کو تربیت فراہم کرنے کے لئے نامزد کیا جائے گا۔ اس موقعے پر ڈاکٹر دل محمد مخدومی، ڈائریکٹر ایکسٹینشن، سکاسٹ کشمیر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Police Organised Sports Event پولیس کی جانب سے پینسیک سلاٹ چمپین شپ کا اہتمام

ڈاکٹر مخدومی نے اس تربیتی پروگرام کے بارے میں ایک تفصیلی معلومات فراہم کی اور کاشتکار برادری اور جموں و کشمیر UT میں انٹرپرینیورشپ کی ترقی کے لئے اس پروجیکٹ کے مختلف فوائد کا خاکہ پیش کیا۔ یہ پروگرام ضلع انتظامیہ بڈگام کے زرعی پیداوار اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ بڈگام اور کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) بڈگام کے اشتراک سے مشترکہ طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا اختتام 10 اپریل 2023 کو ہو گا۔ اس طرح کے 29 اورینٹیشن پروگرام منعقد کئے جائیں گے تاکہ ضلع سطح پر کسانوں کو مؤثر تربیت دی جائے۔ وہ 5000 کروڑ مالیت کے منصوبے ہولیسٹک ایگریکلچر دیو پلان کو موثر طریقے سے نافذ کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.