ETV Bharat / state

زوجیلا شاہراہ پر ٹریفک بحال

author img

By

Published : Sep 30, 2020, 2:25 PM IST

زوجیلا کے مقام پر سوموار کی شام پسیاں گر آئی تھیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کی آمد و رفت کے لئے سڑک کو بند کردیا گیا تھا۔

زوجیلا شاہراہ پر ٹریفک بحال
زوجیلا شاہراہ پر ٹریفک بحال

434 کلومیٹر طویل سرینگر - لداخ شاہراہ پر واقع زوجيلا کے نزدیک انڈیا گیٹ پر پسیاں گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ پر گزشتہ شام سے ٹریفک کی آمد ورفت بند رہی تاہم بعد دوپہر پسياں ہٹا کر آمد و رفت کے قابل بنایا گیا ہے۔

زوجیلا شاہراہ پر ٹریفک بحال

پولیس ذرائع نے بتایا کہ زوجیلا کے مقام پر سوموار کی شام پسیاں گر آئی تھیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کی آمد و رفت کے لئے سڑک کو بند کردیا گیا تھا۔

انتظامیہ نے فوری طور پر شاہراہ پر کام شروع کر کے پسياں ہٹا دیں اور چند گھنٹوں بعد آمد و رفت کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع سے معلوم ہوا کہ درجنوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں دونوں اطراف کئی گھنٹوں کے لیے پھنس گئی تھیں اور سڑک سے ملبہ ہٹانے کے بعد ہی ان گاڑیوں کو سرینگر اور لداخ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.