کولگام:جموں و کشمیر کے کولگام کے چولگام کے ہواند کے ڈاک بنگلو میں ٹریڈرس فیڑرشن کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم سے وابستہ اراکین،دکاندر،پٹری فروش ،آٹوڈرائیور سمیت اوقاف کے ممبران نے حصہ لیا۔محمد یوسف کمارنے نمایاں کامیابی حاصل کی۔انتخابات کو لے کر لوگوں میں زبردست جوش و خروش بھی پایاگیا۔
انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے محمد یوسف کمار کو بیحثیت در منتخب کیا گیا جبکہ دیگر ممبران عبدل رشید وانی(سکرٹری) غلام رسول کمار( خزانچی) محمد اقبال بیگ( وایس پزیڈنٹ) تنویر احمد وانی( سپوکس پرسن) بشیر احمد۔وسیم احمد۔عطا محمد۔ محمد شفع۔ غلام رسول۔ بشیر احمد سمیت کئی لوگوں کو عہدے ملے۔
انتخابات تحصیلدار کولگام بلال احمد کی موجودگی میں کرائے گئے جو کہ بحیثیت الیکشن کمشن نامزد کئے گئے تھے۔ انتخابات میں فیڈریشن کی جانب سے آزادانہ، منصفانہ، پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کئے۔
وہی ٹریڈرس فیڑشن کے ترجمان عالئ تنویر وانی نے بات کرتے ہوہے کہا کہ انتخابات کا انعقاد روایتی طور پر شفافت سے کئے گئے اور اس میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ ہم ضلع انتظامیہ کے ساتھ جلد ہی ٹریڈرس فیڑرشن کی جانب سے ایک بڑی کانفرنس منعقد کریں گے جس میں مختلف مسائل کی جانب ضلع انتظامیہ کی توجہ مبذوال کرانے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Two Day CBC Programme Ends: ترال میں منعقدہ دو روزہ نمائش کا اختتام
آخر پر ٹریڈرس فیڑیشن کی جانب سے ضلع انتظامیہ خاص طورپر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محدین بٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہر بار ٹریڈرس فیڑیشن کی مانگوں کو پوری کرنے کی کوشش کی