ETV Bharat / state

نوجوانوں کی گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرانے کی کوشش پولیس نے ناکام کردی

محبوبہ مفتی نے جمعہ کو ایک پریس کانفرس کے دوران کہا تھا کہ جب تک جموں و کشمیر کا سابق ریاستی پرچم بحال نہیں ہوگا تب تک وہ کسی بھی پرچم کو ہاتھ نہیں لگائیں گی۔

تین نوجوانوں کی گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرانے کی کوشش ناکام

author img

By

Published : Oct 26, 2020, 10:09 AM IST

Updated : Oct 26, 2020, 4:36 PM IST

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کے پرچم کے متعلق متنازع بیان کے ردعمل میں آج تین نوجوانوں نے سرینگر کے تجارتی مرکز لال چوک میں گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرانے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے ان کی کوششوں کو ناکام کردیا۔

تین نوجوانوں کی گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرانے کی کوشش

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تین نوجوان شمالی ضلع کپواڑہ کے رہنے والے ہیں اور پیر کی علی الصبح لال چوک میں ایک نجی گاڑی سے پہنچے اور پرچم کو گھنٹہ گھر پر لہرانے کی کوشش کی۔ لیکن اس موقعے پر پولیس کی بھاری نفری وہاں موجود تھی جنہوں نے مذکورہ نوجوانوں کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔

اگرچہ یہ کارکن بھاجپا کے نام پر نعرے لگا رہے تھے۔ تاہم بھاجپا کے ترجمان منظور احمد نے کہا کہ 'یہ تینوں بی جے پی سے منسلک نہیں ہیں۔'

پولیس نے ان کو کھوٹی باغ تھانے لے جا کر رکھا اور بعد ازاں انہیں رہا کردیا۔

خیال رہے کہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے گذشتہ جمعہ کو ایک پریس کانفرس کے دوران کہا تھا کہ جب تک جموں و کشمیر کا سابق ریاستی پرچم بحال نہیں ہوگا تب تک وہ کسی بھی پرچم کو ہاتھ نہیں لگائیں گی۔

اس بیان کے بعد بھاجپا کے کارکنان نے جموں میں اپنا شدید ردعمل ظاہر کیا اور متعدد کارکنان نے محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ وہیں مرکزی وزیر برائے قانون روی شنکر پرساد کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی محبوبہ مفتی کے اس متنازع بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Last Updated : Oct 26, 2020, 4:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.