اس ضمن میں نائب تحصیلدار ترال عبدل حمید کی قیادت میں ایک ٹیم نے بازاروں کا معائنہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
ادھر ترال پولیس نے بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر تین بائکز کو ضبط کر کے بائک سواروں کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کیا ہے۔
ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر اپنے گھروں میں رہیں ورنہ خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف کاروائی کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہو گا۔