ETV Bharat / state

اسٹاف کی غیر حاضری سے طلبا پریشان - طلباء آف لائن فارم

وادی کشمیر میں انٹرنیٹ پر جاری پابندی سے مختلف امتحانات میں شرکت کے لیے فارم جمع کرنے میں طلبا کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

عملہ حاضر نہ ہونے کے باعث طلبا پریشان
عملہ حاضر نہ ہونے کے باعث طلبا پریشان
author img

By

Published : Dec 10, 2019, 10:28 AM IST

انتظامیہ نے انٹرنیٹ پر پابندی کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبا کی سہولت کے لیے سرینگر کے سری پرتاپ کالج (SP College) میں ایک مرکز قائم کیا ہے، جہاں طلبا آف لائن فارم جمع کرسکتے ہیں، تاہم اس مرکز سے طلباخوش نظر نہیں آ رہے ہیں۔

عملہ حاضر نہ ہونے کے باعث طلبا پریشان

عام طور پر آن لائن فارم جمع کرنے سے جہاں کالجوں اور یونیورسٹیز کو بغیر انسانی مدد کے کمپیوٹر میں ہی سہولتمیسر ہوتے تھے وہیں طلباء کو بھی آن لائن سبھی دستاویز ایک ساتھ جمع کرنے حتیٰ کہ امتحانی فیس بھرنے میں بھی کافی سہولیت ہوتی تھی، نیز یہ سارے کام گھر بیٹھے ہی انجام دیے جا سکتے تھے۔

جموں و کشمیر میں پچھلے چار ماہ سے انٹرنیٹ پر انتظامیہ کی جانب سے لگاتار قدغن کے باعث جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی متاثر ہوئے، وہیں طلبا بھی آن لائن پڑھائی (e-learning)، ریسرچ کے علاوہ آن لائن فارم جمع کرنے سے قاصر ہیں۔

اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے ایس پی کالج میں طلبا کے لیے آف لائن فارم جمع کرنے کی سہولت رکھی گئی ہے، تاہم طلبا کا دعویٰ ہے کہ متعلقہ عملہ وقت پر کالج نہیں آتے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک طالب علم نے بتایا کہ’ وہ کالج میں امتحانی فارم جمع کرنے آئے تھے تاہم وہاں متعلقہ عملہ حاضر نہ ہونے کے باعث انہیں کافی دیر تک انتظار کرنا پڑا‘۔

علاوہ ازیں انہوں نے شکایت کی کہ ’’انٹرنیٹ کی غیر موجودگی میں ہمیں ہر شعبے سے منسلک دفتر کا ذاتی طور پر چکر کاٹنا پڑتا ہیں اور وہاں ہاتھوں ہاتھ کلیئرنس (Clearance) حاصل کرنی پڑتی ہے، فیس کاؤنٹر پر رقم جمع کرنی پڑتی ہے، ان سب میں کافی وقت صرف ہوتا ہے۔‘‘
اُنہوں نے انتظامیہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’تاجروں کے لیے جی ایس ٹی بھرنے کے لیے مراکز کھولے گئے ہیں لیکن طلبا کی سہولت کے لیے ایسے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔‘‘
طلبا نے ٹورسٹ ریسیپشن سینٹر میں قائم انٹرنیٹ مرکز کے متعلق دعویٰ کیا کہ ’’وہ صرف طلبا کے لیے ہی مخصوص نہیں ہے۔‘‘

جب اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے کالج میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.