ETV Bharat / state

شدید برفباری کے باعث بیروہ اسپتال میں بزرگ کی موت - beerwah

حالت یہ ہے کہ لواحقین برفباری سے راستہ بند ہونے کی وجہ سے گھر نہیں جا پا رہے ہیں.

stuck in hospital after loosing elderly member, Beerwah family appeals admin for repatriation
برفباری کے چلتے بیروہ اسپتال میں ایک بزرگ کی موت
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 8:01 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بیروہ کے علاقے اوہنگام سے تعلق رکھنے والے ایک کنبہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فوت شدہ بزرگ کی لاش کو سب ضلع اسپتال بیروہ سے اپنے آبائی گاؤں لے جانے میں ان کی مدد کرے تاکہ وہ ان کی آخری رسومات انجام دے سکیں۔

کل رات فوت ہوئے بزرگ کے لواحقین یہاں برفباری کے باعث سڑکوں پر بھاری مقدار میں برف جمع ہونے اور اس کو نہ ہٹانے کی وجہ سے گھر نہیں جا پا رہے ہیں.

لواحقین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل ہونے والی برفباری سے سڑکوں پر کافی برف جمع ہوچکی ہے اور ابھی تک انتظامیہ نے اس کو صاف نہیں کیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی آمدو رفت مکمل طور پر ٹھپ ہوگئی ہے۔

ہم نے یہاں پر اپنے 55 سالہ بزگ غلام محی الدین وانی ولد عبدالغنی وانی ساکنہ اوہنگام کو علاج ؤ معالجہ کے لیے داخل کرایا تھا جن کی اسپتال میں دوران علاج موت واقع ہوگئی۔

ہم یہاں پر پھنسے ہوئے ہیں اور میت کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں.

اب ہم انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ یا تو آپ سڑکوں سے برف ہٹائیں خصوصاً جو سڑک ہمارے گاؤں کو جاتی ہے یا پھر ہمیں کسی بھی صورت حال میں میت سمیت گھر پہنچائیں تاکہ ان کی آخری رسومات انجام دیے جا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.