ETV Bharat / state

سری نگر: ٹیکسی آپریٹرز معاشی بحران کا شکار - سری نگر ای ٹی وی بھارت خبر

سرینگر سے تعلق رکھنے والے نثار احمد نامی یہ ٹیمپو آپریٹر ہر روز صبح اپنے گھر سے نکل کر ڈلگیٹ میں قائم اس ٹیکسی اسٹینڈ میں اپنے اس ٹیمپو کو دیکھتے اور پھر کچھ وقت تک صفائی ستھرائی کر کے دن بھر سواری کی راہ دیکھتے ہیں۔

معاشی بحران کا شکار
معاشی بحران کا شکار
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 7:19 PM IST

Updated : Jun 23, 2021, 10:30 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب گذشتہ کئی مہینوں سے کام نہ ہونے کی وجہ نثار احمد مالی بحران کا شکار ہوچکے ہیں۔ جس کا براہ راست اثر ان کے اہل وعیال پر پڑا ہے۔

مالی دشواریوں کے سبب نہ صرف ان کے لئے گھر کے اخراجات کی تکمیل ان کے لئے کافی مشکل ہوتا جارہا ہے بلکہ ان کے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔ وہیں ماہانہ بینک قسط کا اضافی بوجھ اس پر پڑ رہا ہے۔

معاشی بحران کا شکار

اس طرح کی کہانی صرف نثار احمد کی نہیں ہے بلکہ وادی کشمیر میں ایسے سینکڑوں ٹیمپو، ٹیکسی مالکان اور ڈرائیورز ہیں جو لاک ڈاون کے باعث کام نہ ہونے سے بے کاری اور بے روزگاری کی مار جھیل رہے ہیں۔

یہ گاڑیاں اسٹینڈز میں کئی مہینوں سے دھول چاٹ رہی ہیں۔ ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کے مطابق اس طرح کی مالی دشواریاں انہوں نے کبھی بھی نہیں دیکھی ہے۔ جیسے یہ 5 اگست 2019 سے دیکھتے آرہے ہیں۔ پہلے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد مہینوں بندشیں اور پابندیاں۔ پھر گزشتہ برس سے کورونا کا قہر اور لاک ڈاون کا نفاذ۔ ٹیکسی آپریٹرز کہتے ہیں کہ مالی تنگی کے باعث یہ ذہنی دباو کے شکار ہوتے جارہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی کا رول ادا کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن سے قلی برادری معاشی بحران کا شکار

سیاحوں پر منحصر ٹیکسی اور ٹیمپو آپرریٹرس اب امرناتھ یاترا پر امیدیں لگائے بھیٹے تھے کہ شاید یاترا شروع ہونے سے ان کا کام کسی حد تک بحال ہوپائے گا۔ لیکن ان کی امیدوں پر اس وقت پانی پھرگیا جب انتظامیہ نے کورونا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے امرناتھ یاترا کو دوبارہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹور اینڈ ٹرانسپورٹ کے صدر کہتے ہیں کہ اس شعبہ سے وابستہ افراد کے لیے اگر سرکار نے جلد کسی مالی پکیج کا اعلان نہیں کیا تو ان کے اہل عیال فاقہ کشی پر مجبور ہوجائیں گے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ انتظامیہ مالی تنگی سے پریشان ان ٹرانسپورٹرز کی مدد کے لئے آگے آئے اور اس شعبہ کی بحالی کی خاطر ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائے۔ تاکہ مذکورہ شعبہ سے وابستہ افراد اپنی گاڑیاں بیچنے پر مجبور نہ ہوجائیں۔

Last Updated : Jun 23, 2021, 10:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.