جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج ایک چالیس سالہ شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
اطلاعات کے مطابق شام کے 5:30 منٹ پر مشتاق احمد نامی شخص نے بڈشاہ کدل کے پاس دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص کا تعلق کرال پورہ علاقہ سے ہے۔
موقع پر موجود افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے مشتاق احمد کی تلاش شروع کر دی۔
فی الحال خودکشی کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوپائی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتطار ہے۔