جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں قصبہ سوپور میں واقع زچہ بچہ ہسپتال معمولی بارشوں کی وجہ سے جھیل کی صورت اختیار کر لیتا جس کی وجہ سے خواتین مریضوں کو بےحد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ہسپتال سوپور کا پرانا طبی مرکز ہے اور اس ہسپتال میں مریضوں کا تانتا لگا رہتا ہے۔ تاہم اسی ضمن میں سوپور کی وسیع آبادی سمیت بانڈی پورہ، ہندوارہ اور رفیع آباد کے علاقوں سے مریض علاج و معالجہ کے لیے آیا کرتے ہیں۔
مقامی آٹو ڈرائیور نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس ہسپتال کو سرکار نے نظر انداز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ اور سرکار سے بار بار گزارش کی کہ وہ اس ہسپتال کی طرف دھیان دیں اور اس کی کمی کو دور کریں لیکن بدقسمتی سے سرکار دھیان ہی نہیں دی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت خواتیں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ انہیں پانی میں چلنا پھرنا پڑتا ہے۔
مریضوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ دور دراز سے یہاں علاج و معالجہ کے لیے آئے تھے لیکن ہسپتال میں زیادہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ان کو واپس جانا پڑتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم اپنی فریاد بتائیں تو بتائیں کیسے کیوںکہ یہاں کوئی سننے والا ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سرکار سے التجا کرتے ہیں کہ وہ اس ہسپتال کی طرف دھیان دے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔