ETV Bharat / state

سوپور حملہ: 'عمر، پانچ بہنوں کا تنہا سہارا تھا'

عام شہری عمر سبحان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ کنبہ کی تنہا کفالت کرنے والا تھا۔ ان کی موت سے پورا علاقہ غمزدہ ہے اور ہر آنکھ نم ہے۔ عمر کے لواحقین میں بوڑھے ماں باپ اور پانچ بہنیں ہیں۔

Sopore attack: Umar was the lone bread earner for his family
'سوپور حملہ: عمر، پانچ بہنوں کا اکیلا سہارا تھا'
author img

By

Published : Mar 5, 2020, 8:33 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے کے وارپورہ علاقے میں گزشتہ روز عسکریت پسندوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا جس دوران ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگیا۔

پولیس اہلکار کے علاوہ ایک مقامی دکاندار کے ہلاک ہونے سے پورے علاقے میں خوف اور افسردگی کا ماحول ہے۔

'سوپور حملہ: عمر، پانچ بہنوں کا اکیلا سہارا تھا'

عام شہری عمر سبحان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ کنبہ کا واحد کفالت کرنے والا تھا۔ ان کی موت سے پورا علاقہ غمزدہ ہے اور ہر آنکھ نم ہے۔ عمر کے لواحقین میں بوڑھے ماں باپ اور پانچ بہنیں ہیں۔

وہیں ہلاک ہوئے ایس پی او وجاہت احمد کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ غربت کی وجہ سے اُس نے ایس پی او کی نوکری اختیار کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وجاہت تین برسوں سے ایس پی او کی حیثیت سے کام کر رہا تھا اور وہ سب کا چہیتا تھا۔

مارے گئے ایس پی او اور مقامی دکاندار کے افراد خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کی بھر پور معاونت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.