ETV Bharat / state

Assessment Camp at Mandi Tehsil منڈی میں جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے کیمپ کا انعقاد

ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل میں محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام جسمانی طور پر معذورافراد کی پیمائیش کرنے کے لیے ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔اس پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

منڈی میں جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے کیمپ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 6:12 PM IST

منڈی میں جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے کیمپ کا انعقاد

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل میں واقع ڈاک بنگلہ میں محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام جسمانی طور پر معذور افراد کی پیمائیش کرنے کے لیے ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

اس حوالے سے محکمہ سماجی بہبود کے تحصیل آفیسر اعظم راتھر نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ضلع بھر کے مخلتف مقامات پر جسمانی طور مخصوص افراد کو مصنوعی اعضاء فراہم کرنے کی غرض سے کیمپ منعقد کیے جارہے ہیں۔

اسی سلسلہ میں ڈاک بنگلو منڈی میں بھی تحصیل سطح پر جسمانی طور مخصوص افراد کی پیمائیش کرنے کے لیے کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ منعقدہ کیمپ میں آرتھو کے ماہر ڈاکٹروں کو مدعو کیا گیا ہے جو منڈی تحصیل کے مختلف علاقوں سے آنے والے جسمانی طور مخصوص افراد و دیگر آرتھو کے مریضوں کا اندراج کر ان کی پیمائیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Filmmakers Return to Kashmir کشمیر میں فلم سازوں کی آمد میں زبردست اضافہ

انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں اگرچہ بلاک منڈی, بلاک لورن و بلاک ساتھرہ کے لوگوں نے شرکت کی‌ ہے۔ تاہم ابھی بھی منڈی تحصیل کے متعدد دور دراز علاقہ جات کے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں کیمپ تک لانا بے حد مشکل ہے۔ جس کو لیکر حکام بالا تک معاملہ پہنایا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ آئیندہ بلاک یا پنچائیت سطح پر کیمپ کا اہتمام کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کیمپ سے فیض یاب ہوسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.