پونچھ :مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر میں برتھ سرٹیفیکٹ اور ڈیتھ سارٹیفکٹ نہیں ملنے کی وجہ سے مقامی باشندوں میں زبردست تشویش پائی جارہی ہے۔ جس کو لیکر ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں سیاسی و سماجی کارکنان کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پیر زادہ بلال مخدومی, سرپنچ بشیر احمد سرپنچ مبشر حسین بانڈے و سماجی کارکن عامر ہاشمی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ پیدائش اور ڈیتھ سرٹیفکٹس کے معاملہ کو لیکر عوام سخت پریشان ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یہ سرٹیفکٹس تحصیل اور بلاک سطح لوگ حاصل کرتے تھے لیکن سرکار کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق اب ان سرٹیفکیٹس کو حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو کورٹ کا رُخ کرنا پڑرہا ہے۔ جس سے لوگوں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں کہا کہ اس سے قبل یہ سرٹیفکٹس نمبردار اور چوکیدار کی تصدیق کرنے کے بعد پولیس تھانہ سے حاصل کی جاتی تھی۔ اُس کے بعد سرکاری حکم نامہ ہوتے ہی یہ سرٹیفکٹس بلاک ڈولپمنٹ آفیسر کی جانب سے اجراء کی جانے لگی۔ جس کو اجراء کرنے کا حکم متعلقہ تحصیلدار یا نائب تحصیلدار کرتے تھے۔ لیکن اب ایک اور سرکاری حکم نامہ کے مطابق تاریخ پیدائش اور موت سرٹیفکٹس اجراء کرنے کا حکم بذریعہ عدالت کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Polythene Free Jammu And Kashmir جموں و کشمیر کو پولی تھین سے نجات دلانے کے لئے مہم کا افتتاح
انہوں نے کہا کہ تحصیل منڈی ایک پچھڑا ہوا علاقہ ہے یہاں کے لوگوں کے پاس اتنا سرمایا نہیں ہے کہ لوگ پونچھ کورٹ کے چکر کاٹتے رہے گے۔ کیونکہ اس علاقہ سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر مزدور پیشہ لوگ ہیں اور ان سرٹیفکٹس کو اجراء کروانے کے عمل میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔