اگرچہ وادی کے کئی علاقوں بشمول دمحال ہانجی پورہ میں کافی برف باری ہوئی جس کے بعد حکام نے ان سڑکوں سے برف ہٹائی اور عوام کے لیے سہولیت پیدا کی ۔
ای ٹی وی بھارت نے اس پورے معاملے کے بارے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اہرہ بل ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد شفی ککرو سے بات کی ۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ حقیقت ہے کہ ابھی شوپیاں اہرہ بل روڈ بند پڑا ہے ہم نے آر اینڈ بی کے ساتھ اس معاملے کے متعلق بات چیت کی تو محکمہ آر اینڈ بی نے ایک ہفتہ کے اندر راستہ کو صاف کیا جائے گا۔