کشمیر میں کورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرینگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سرینگر کے قریب 30 چھوٹے بڑے ہسپتالوں کی صفائی کے لیے 30 ٹیمیں روانہ کی جارہی ہے-
کورنا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے سرینگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے یہ ٹیمیں یہاں کے قریب 30 سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں بھیجیی جائے گی اور مختلف قسم کی ادویات و کیمکلز کو ہسپتالوں کے اندر اور ارد گرد چھڑکا جائے گا، تاکہ ہسپتالوں کو کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھا جا سکیں۔
سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید متو کے مطابق پہلی نشست میں جمعرات کی شام کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس میں ایس ایم سی کی ٹیم روانہ کی جارہی ہے-
بتادیں کہ مذکورہ ٹیمیں مختلف قسم کی ادویات اور کمیکلز سے لیس ہونگی اور وہ آنے والے دنوں میں سرینگر کے 30 سرکاری و نجی ہسپتالوں کو صاف رکھنے کے لئے وہاں دوائی چھڑکیں گی تاکہ کورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔