ETV Bharat / state

نوکری دلانے کے بہانے جنسی زیادتی - جنسی زیادتی اور تبدیل مذہب کا معاملہ

نوکری دلانے کے بہانے ایک لڑکی کو جموں و کشمیر لے جاکر جنسی زیادتی اور تبدیل مذہب کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں متاثرہ لڑکی نے چار ملزمین کے خلاف کیس درج کرایا ہے۔

نوکری دلانے کے بہانے جنسی زیادتی
نوکری دلانے کے بہانے جنسی زیادتی
author img

By

Published : Jul 19, 2021, 10:36 AM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے پرتاپ نگر پولیس اسٹیشن علاقے سے نوکری دلانے کے بہانے کچھ نوجوانوں کی جانب سے ایک لڑکی کو جموں وکشمیر لے جاکر جنسی زیادتی اور تبدیل مذہب کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

اس معاملے میں متاثرہ لڑکی نے پانچ نوجوانوں کے خلاف آئی پی سی سیکشن 323، 341 ، 384، 376، 392، 406، 363، 365 اور 366 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

متاثرہ خاتون کی جانب سے کی گئی شکایت میں بتایا گیا ہے کہ جون 2016 کے مہینے میں شاہد اسے کام دلانے کے بہانے جموں و کشمیر لے گیا تھا۔ وہاں اسے یرغمال بناکر رکھا اور اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کی، اس دوران ملزمین نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی اور شادی کا جھانسہ دے کر مذہب تبدیل کروایا۔

جنسی زیادتی کی وجہ سے متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی اور ایک لڑکی کو جنم دیا۔ بچی کی پیدائش کے بعد ملزم نے پھر سے متاثرہ لڑکی کے ساتھ مار پیٹ کی اور بچی سمیت متاثرہ کو جے پور روانہ کردیا۔

مزید پڑھیں:کشمیری شخص پنجاب میں لاپتہ، اہل خانہ کی حکومت سے مدد کی اپیل

متاثرہ اپنے بچے کے ساتھ جے پور آکر اپنے والدین کے ساتھ رہنے لگی، اس دوران ملزم شاہد جموں وکشمیر سے جے پور آیا اور اس واقعے کو کسی سے نہیں بتانے کی دھمکی دی۔

ملزم کی جانب سے مسلسل مل رہی دھمکیوں سے پریشان ہوکر متاثرہ لڑکی نے پرتاپ نگر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرایا ہے۔ فی الحال پولیس نے اس معاملے میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.