جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینیئر کھلاڑی پرویز رسول کے خلاف جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کی جانب سے ایک تحریری شکایت درج ہونے کے بعد اقربا پروری اور حمایت کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جے کے سی اے کے چیف ایگزیکیوٹیو سید عاشق حسین بخاری نے پرویز رسول کو خط بھیجا ہے جس میں انہیں الزامات سے متعلق اپنا موقف بیان کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
پرویز رسول کو بھیجے گئے خط میں انہیں، ان کے خلاف درج شکایت کے حوالے سے 22 فروری کو جے کے اے سی کے جموں آفس میں حاضر رہنے کے لئے کہا گیا ہے تاکہ اس سلسلے میں ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے اور اگر اس کی تصدیق ہوگئی تو اس معاملے میں قانونی کارروائی کی جاسکے۔
پرویز رسول پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سیشن کے دوران اقرباء پروری کو بڑھاوا دیا ہے اور اس دوران کئی بہترین کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
پرویز رسول کو اس معاملے میں اب 22 فروری کو جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفتر میں حاضر رہنے کو کہا گیا ہے اور اس موقع پر ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا تاکہ ان پر لگے الزامات کے حوالے سے تصدیق کی جاسکے اور اس معاملے میں کارروائی کو آگے بڑھایا جاسکے۔