ETV Bharat / state

ماتا ویشنو دیوی مندر کے قریب سکیورٹی سخت - وشنو دیوی مندر کے قریب

جموں ضلع کے نگروٹہ علاقے میں بن ٹول پلازہ کے قریب جمعرات کی علی الصبح عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین تصادم شروع ہوا۔ یہ تصادم تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

ماتا وشنو دیوی مندر کے قریب سکیورٹی سخت
ماتا وشنو دیوی مندر کے قریب سکیورٹی سخت
author img

By

Published : Nov 20, 2020, 11:31 AM IST

جموں خطے کے نگروٹہ علاقے میں جمعرات کو ہونے والے انکاؤنٹر کے بعد کٹرا میں ویشنو دیوی مندر کے قریب سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اس تصادم میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

جموں ضلع کے نگروٹہ علاقے میں بن ٹول پلازہ کے قریب جمعرات کی علی الصبح عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین تصادم شروع ہوا۔ یہ تصادم تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ چار عسکریت پسند پاکستان میں مقیم شدت پسند تنظیم جیش محمد سے منسلک تھے۔

جموں زون کے انسپکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ نے کہا کہ 'یہ ممکن ہے کہ 'ہلاک شدہ عسکریت پسند ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور مرکزی خطے میں آئندہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات میں خلل پیدا کرنا چاہتے تھے۔'

ڈی ڈی سی انتخابات جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے 19 دسمبر کے درمیان آٹھ مراحل میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 22 دسمبر کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.