ETV Bharat / state

کپواڑہ میں فائرنگ کا تبادلہ - عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

ایس ایس پی کپواڑہ شری رام امبارکر نے کہا کہ فی الحال فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہو رہا ہے، تاہم علاقے میں سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

کپواڑہ میں فائرنگ کا تبادلہ
کپواڑہ میں فائرنگ کا تبادلہ
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 11:00 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے لولاب کے جنگلات میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس، فوج کے 28 آر آر اور سی آر پی ایف کی جانب سے لولاب کے جنگلات میں کورڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کرنے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ایس ایس پی کپواڑہ شری رام امبارکر نے فائرنگ کی تصدیق کی اور کہا کہ سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز کے مزید دستوں کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بنڈذو علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسند اور ایک سی آر پی ایف ہلاک ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.