ETV Bharat / state

سیزنل لیبرز نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا - irrigation department

محکمہ ایریگیشن میں بطور سیزنل لیبر کام کرنے والے سینکڑوں افراد نے وسطی ضلع گاندربل میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

سیزنل لیبرز نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 8:23 PM IST

احتجاج میں شامل لوگوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ کے اعلی افسران ان سیزنل لیبررز سے طرح طرح کے کام لیتے ہیں تاہم انہیں وقت پر تنخواہ واگزار نہیں کرتے ہیں۔

سیزنل لیبرز نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا

ان کا کہنا ہے کہ محکمہ میں 1300 کے آس پاس جبکہ ضلع میں 351 سیزنل لیبر کام کر رہے ہیں جن سے سال بھر میں طرح طرح کے کام لئے جاتے ہیں اور ڈیوٹی شیٹ پر محض چھ مہینوں کی حاضری دکھائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بھی انہیں ماہانہ اجرت نہیں ملتی ہے۔

ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ میں مستقل ملازمین اپنے گھروں میں بیٹھے آرام کرتے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں وقت پر ماہانہ اجرت دی جائے اور ان کے کام کے حساب سے ان کی تنخواہ دی جائے۔

اِدھر یونین نے22 جون کو جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر کیجول لیبرس یونائیڈ فرنٹ کے بینر تلے 48 گھنٹے لاک ڈاؤن احتجاج کی کال دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.