اطلاعات کے مطابق فوج کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کر دی۔
دفاعی زرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں لائی گئی۔
نمائندے کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ویسو بٹہ پورہ کولگام میں بڑے پیمانے پر عسکریت پسند مخالف آپریشن شروع کیا۔