ETV Bharat / state

کشمیر: تاریگامی کو علاج کے لیے ایمز منتقل کرنے کی اجازت

author img

By

Published : Sep 5, 2019, 12:19 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:37 PM IST

سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کے سابق رکن اسمبلی اور مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما محمد یوسف تاریگامی کو دہلی کے ایمز میں علاج کے لیے اجازت دے دی۔

کشمیر: تاریگامی کو علاج کے لیے ایمز منتقل کرنے کی اجازت

سپریم کورٹ میں آج مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری کی عرضی پر سماعت ہوئی جس میں نظر بند رہنما محمد یوسف تاریگامی کو علاج کے لیے سرینگر سے دہلی لانے کی اجازت دے دی گئی۔

سپریم کورٹ نے تاریگامی کے اہل خانہ کے ایک فرد کو بھی ان کے ساتھ رہنے کی اجازت دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سیتارام یچوری نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر سرینگر کا دورہ کیا اور وہاں نظر بند کیے گئے سابق رکن اسمبلی اور پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد یوسف تاریگامی سے ملاقات کرکے ان کا حال احوال پوچھا تھا۔

تاریگامی کو 4 اگست سے ان کی گپکار روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ میں نظر بند کیا گیا ہے۔تاریگامی 1996 سے مسلسل جنوبی کشمیر کے کولگام اسمبلی حلقے کے نمائندگی کرتے آئے ہیں۔

یچوری نے محمد یوسف تاریگامی کی صحت سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ان کو گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے اور ان کی موجودگی میں ایک ڈاکٹر کو بلایا گیا جنہوں نے تاریگامی کی طبیعت کی جانچ کی۔'

یچوری کو سپریم کورٹ ہدایت دی تھی کہ وہ تاریگامی کے ساتھ ملاقات کے بعد عدالت عظمیٰ میں بیان حلفی دائر کرینگے۔

Intro:Body:

SC Directs Shifting Of Kashmir Politician M Y Tarigami To AIIMS Delhi On Yechury's Plea

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 12:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.