ETV Bharat / state

لداخ: ریجنل پاسپورٹ آفس کا چار روزہ خصوصی کیمپ - کیمپ کا اہتمام

کشمیر اور لداخ کے ریجنل پاسپورٹ آفیسر برج بھوشن نگر نے بتایا کہ 'مقامی پاسپورٹ آفس بند ہونے کے پیش نظر علاقے کے لوگوں کا طویل عرصے سے مطالبہ تھا کہ اس طرح کے کیمپ کا اہتمام کیا جائے۔'

لداخ: ریجنل پاسپورٹ آفس کا چار روزہ خصوصی کیمپ

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 8:13 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لداخ میں ریجنل پاسپورٹ آفس (آر پی او) 19 نومبر سے 22 نومبر تک چار روزہ خصوصی کیمپ کا انعقاد کررہا ہے۔

کشمیر اور لداخ کے ریجنل پاسپورٹ آفیسر برج بھوشن نگر نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ 'مقامی پاسپورٹ آفس بند ہونے کے پیش نظر علاقے کے لوگوں کا طویل عرصے سے مطالبہ تھا کہ اس طرح کے کیمپ کا اہتمام کیا جائے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'چونکہ پاسپورٹ کے خواہشمند افراد لیہ میں مقامی پاسپورٹ آفس کی بند ہونے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلہ تھے، لہذا ہم نے وزارت خارجہ کو خط لکھا تھا کہ وہ علاقے کے لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کیمپ کے انعقاد کی اجازت دیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'لوگوں کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کے علاوہ یہ بھی ضروری تھا کہ حج عدا کرنے کے خوایشمند افراد کو ذاتی طور پر سرینگر آنا پڑتا، اس لئے بھی یہ کیمپ زیادہ ضروری تھا۔'

پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے لداخ کے باشندگان کو کیا کرنا ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'خواہشمند اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ آر پی او کی سربراہی میں ایک ٹیم وہاں موجود ہوگی تاکہ جلد ہی ایسے معاملات نمٹائے جاسکیں۔

انہوں نے علاقے کے لوگوں سے کیمپ سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.