جموں سرینگر قومی شاہراہ پر لگائی گئی پابندی کے مد نظر شعبہ سیاحت سے منسلک وفد نے شعبہ سیاحت کے کمشنر سکریٹری رگزن سامپھل کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں گورنر سے قومی شاہراہ پر ٹریفک نظام میں بہتری لانے کی اپیل کرنے کی گزارش کی۔
واضح رہے کہ وادی میں یکم جولائی سے شروع ہوئی امرناتھ یاترا کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنر انتظامیہ نے جموں سرینگر شاہراہ پر عام شہریوں، مالدار گاڑیوں اور سیاحوں کی آمد و رفت پر ہر دن صبح دس بجے سے دوپہر تین بجے تک پابندی عائد کی ہے۔
یہ پابندی 15 اگست تک عائد ہوگی۔
اس دوران شعبہ سیاحت کے کمشنر سیکریٹری رگزن سامپھل نے کہا کہ گورنر انتظامیہ شاہراہ پر ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔ تاہم وہ انتظامیہ سے بات چیت کی مزید کوشش کریں تاکہ ٹریفک نظام میں مزید بہتری آئے اور سیاحوں، یاتریوں اور عام شہریوں کو سفر کرنے میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔