اس دوران انہوں نے بطور احتجاج علاقے میں موجود واٹر سپلائی اسکیم پر تالا لگایا۔
احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں گزشتہ 20 دنوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس دوران مظاہرین نے علاقے میں موجود واٹر سپلائی کو بند کر کے بطور احتجاج اس پر تالا لگا دیا۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں پانی کی قلت کی وجہ سے اس سے جڑے دیگر مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے غلام حسین نجار نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ انہوں نے کئی دفعہ متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو اس حوالے سے آگاہ کیا تاہم وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے نتیجتاً انہیں مجبوراً احتجاج کرنا پڑا۔
انہوں نے محکمہ جل شکتی کے متعلقہ عہدیداروں پر نارواں سلوک کا بھی الزام عائد کیا۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے جب متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے اے ای ای سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔