ETV Bharat / state

Residential House Gutted In Fire آتشزدگی میں مکان جل کر راکھ

ضلع رامبن کی تحصیل کھڑی کے مرکزی گاؤں آڑپنچلہ میں گزشتہ شب رات کے تقریباً پونے دو بجے کے قریب بہار آحمد نائیک کے نام کے ایک شخص کے مکان بھیانک آگ لگ گئی ۔اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 8:34 PM IST

آتشزدگی میں مکان جل کر راکھ
آتشزدگی میں مکان جل کر راکھ

رامبن:جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کی تحصیل کھڑی کے مرکزی گاؤں آڑپنچلہ میں گزشتہ شب رات کے تقریباً پونے دو بجے کے قریب بہار آحمد نائیک کے نام کے ایک شخص کے مکان بھیانک آگ لگ گئی ۔اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

آرمی پوسٹ کھڑی کے نوجوانوں نے سب سے اس آگ کو دیکھی اور فوری طور پر سول کیو آر ٹی اس کی اطلاع دی۔ آنن فانن سیول کیو آرٹی کھڑی، بھارتی فوج، جموں کشمیر پولیس،اور مقامی لوگوں کے علاوہ فائر اینڈ امرجنسی سروس بانہال کا عملہ جائیں واردات پر پہنچا اور آگ کو قابو کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

جب تک آگ کو قابو میں کیا گیا اس وقت تک پورا مکان جل کر راکھ ہو گیا۔اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن بھاری مالی نقصان ہوا ہہے۔

فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔قیاس آرائی ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ مکان میں آگ لگی ہوگی۔ لیکن اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

مقامی تھانے کی پولیس نے کہاکہ تفتیش جاری ہے۔اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہے ۔

اس موقع پر لوگوں نے بانہال فائر سروس کے ملازمین کو بھی مبارک باد پیش کی جنہوں نے ہرنیحال کھڑی کے مقام پر سڑک کی خستہ حالی اور تنگی کے باوجود اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر گاڑی کو اس مقام پر پار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:سال 2022 میں گاندربل میں آتشزدگی کی 171 وارداتیں

لوگوں نے اس حوالے سے ضلع انتظامیہ سے خاص کر ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام سے اپیل کی ہیں کہ تحصیل کھڑی میں فائر اینڈ امرجنسی سروس کا ایک سٹیشن دیا جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کو بھی ان مشکل حالت میں سہارا مل سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.