اس پروگرام کا آغاز کالج کے کلچرل کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔ جس کا اہتمام کالج کے اساتذہ نے کیا، پروگرام میں کالج کے سبھی طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
اس موقع پر طالبہ نے بابا گرو نانک کی سوانح حیات اور ان کے پیغام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ' سکھ مذہب کے پہلے گرو نے آپسی یکجہتی، امن و انصاف اور اخوت کا پیغام دیا تھا۔
اس پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کو انعامات اور سند سے نوازا گیا۔